چینی کمپنی کا سستا ترین فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

چینی کمپنی کا سستا ترین فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

ویب‌ڈیسک: انفینکس نے اپنا سستا ترین اسمارٹ فون 5 پرو پاکستان میں متعارف کروا دیا ہے۔ انفینکس اسمارٹ فون 5 پرو میں 6.52 انچ کا ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا ہے ، اسکرین میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے ، اسمارٹ 5 پرو میں اوکٹا کور پراسیسر موجود ہے مگر کمپنی نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں جبکہ ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی جس میں مائیکرو ایس ڈی سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے ، یہ فون بلیک، بلیو، کاپر اور گرین رنگوں میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ انفینکس اسمارٹ فون 5 پرو کمپنی نے سب سے پہلے پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے جس کی قیمت 14 ہزار 499 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔