ڈرگ کنٹرول پنجاب نے سب اسٹینڈرڈ ادویات کی فروخت روک دی

ڈرگ کنٹرول پنجاب نے سب اسٹینڈرڈ ادویات کی فروخت روک دی
کیپشن: ڈرگ کنٹرول پنجاب نے سب اسٹینڈرڈ ادویات کی فروخت روک دی

ویب ڈیسک: ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کھانسی کے شربت سمیت مختلف ادویات کے مخصوص بیچز کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے کر ان کی فروخت فوری طور پر روکنے اور واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کر لیا جائے۔ الرٹ میں ناقص معیار کی ادویات کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جن میں ایریکوف کھانسی کا شربت شامل ہے جس میں ’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘ کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔ اسی طرح لورٹاڈین ٹیبلٹ 10 ملی گرام، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کو بھی واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس دوران سرکاری اور نجی اسپتالوں میں نزلہ زکام، کھانسی، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نزلہ زکام میں مبتلا افراد کو ہاتھ ملانے سے گریز کرنا چاہیے، فاصلہ رکھنا ضروری ہے، اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین نے یہ بھی مشورہ دیا کہ شہری اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اچھی غذا کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News