ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کے لیے 12 جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمز (جے آئی ٹیز) تشکیل دے دیں۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ یہ جے آئی ٹیز دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تحقیقات کریں گی۔
جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
پنجاب پولیس نے ان مقدمات کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہو چکے ہیں۔