سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں ، 4 خوارج جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں ، 4 خوارج جہنم واصل 
کیپشن: File Photo

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج کو ہلاک کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 خارجی کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی کے دوران 1خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔جبکہ  شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام اور ذاکر خیل میں 2 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہششتگرد ان علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے وژن "عزم استحکام " کے تحت آپریشنز جاری ہیں ۔دہشت گردوں کا ملک سے صفایا کرنے کے لیے پوری رفتار سے آپریشن جاری رہے گا۔

Watch Live Public News