اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
کراچی : کاروباری ہفتہ میں دوسری مرتبہ انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس میں 933 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 100 انڈیکس 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 24 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا،مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 255 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 94 میں مندی ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 49 ہزار 431 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔