ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی،عدالت نے تینوں درخواستوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نےانسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کر دیں۔ درخواستیں جج امجد علی شاہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرائی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے تینوں درخواستوں کی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ یہ درخواستیں ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن میں استدعا کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے۔
ایک درخواست میں کہا گیا تھا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں، 2 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات چیت نہیں کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ یہ آئینی حق ہے، گفتگو کرانے کا حکم دیا جائے،طویل عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔