عمران خان کے بچوں کی نانی انتقال کر گئیں

عمران خان کے بچوں کی نانی انتقال کر گئیں
کیپشن: عمران خان کے بچوں کی نانی انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے چھ بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ اور رچمنڈ پارک کے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ شامل ہیں۔ لیڈی اینابیل کا ایک بیٹا مغربی افریقہ میں مر گیا اور دوسرا شیر کے ہاتھوں مارا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل کے شوہر نے مے فیئر نائٹ کلب کا نام اپنی بیوی کے نام پر رکھا تھا۔ جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔ اینابیل نے 15 سال کی عمر میں لیڈی اینابیل کا خطاب جیتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی اینابیل کی مارک برلی سے پہلی شادی 21 سال تک چلی اور پھر 1978 میں سر جیمز گولڈ اسمتھ سے شادی کی۔

لیڈی اینابیل کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ نے 1995 میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے شادی کی تھی۔

Watch Live Public News