بادشاہ اویو 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

 بادشاہ اویو 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کیپشن: بادشاہ اویو 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: یوگنڈا کی روایتی سلطنت تورو کے بادشاہ اویو نمبا کبمبا اگورو رُکیدی چہارم 34 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ صرف تین سال کی عمر میں تخت نشین ہوئے تھے اور دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ کے طور پر شہرت حاصل کی تھی۔

بادشاہ اویو کے انتقال کا اعلان تورو سلطنت کے وزیراعظم نے کیا، تاہم ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی حکومت کے ایک وزیر نے بتایا کہ بادشاہ اویو شدید علیل تھے اور امریکا میں زیرِ علاج تھے۔

اویو 1995 میں اپنے والد کی وفات کے بعد تین سال کی عمر میں تورو کے بادشاہ بنے تھے۔ کم عمری میں تخت سنبھالنے کے باعث انہیں عالمی سطح پر خصوصی شہرت حاصل ہوئی۔

تورو سلطنت سمیت یوگنڈا کی روایتی سلطنتوں کو ملک میں ثقافتی حیثیت حاصل ہے، تاہم ان کے پاس انتظامی یا سیاسی اختیارات نہیں ہیں۔

Watch Live Public News