ویب ڈیسک: ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شاہی محل کے مطابق انہوں نے جمعہ کی صبح اوسلو کے قومی اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 35 منٹ پر آخری سانس لی۔ وہ گزشتہ ہفتے ایک نایاب خون کی بیماری کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال کے بعد اوسلو میں شاہی محل کی چھت پر لہراتا قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔ ان کی وفات سے قبل گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شاہی خاندان کے افراد اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے پہنچتے رہے، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شاہی محل کے باہر پھول رکھ کر اپنے بادشاہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے ولی عہد ہاکون نے ناروے کے نئے بادشاہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔