پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ

پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
کیپشن: پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل، پاکستان کا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ کر دیا گیا۔

سیٹلائٹ چین سے پاکستانی سائنسدانوں کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور ورژن 2047 کا اہم سنگ میل ہے۔ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈسلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ ایچ ایس ون انفراسٹرکچرمیپنگ شہری منصوبہ بندی کیلئے نئی راہیں کھولے گا۔

چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے۔ جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیئرمین سپارکو  نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں (HS-1) معاون ہوگا۔ سپارکو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار مزید مستحکم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے خلائی رہنماؤں میں شامل کرے گا۔ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا ۔ سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں ۔ جس کے بعد سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔

Watch Live Public News