ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نےوطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیوں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ شہداء کا ہر قطرہ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔