چین کے تعاون سے پاکستان میں بھی ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع

چین کے تعاون سے پاکستان میں بھی ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع
کیپشن: چین کے تعاون سے پاکستان میں بھی ڈریگن فروٹ کی کاشت شروع

ویب ڈیسک: لذیذ اور صحت بخش ڈریگن فروٹ دنیا کے کچھ ممالک میں اگایا جاتا ہے لیکن اب اس کی کاشت پاکستان میں بھی شروع کر دی گئی ہے۔

چین اور پاکستان کے ماہرین نے ایک دوسرے کے تعاون سے لاہور میں ڈریگن فروٹ فارم تیار کیے ہیں۔ پانچ سال قبل پاکستان اور چین کے کسانوں نے اس پر کام کیا اور اب لاہور میں بھی ڈریگن فروٹ کاشت کیا جا رہا ہے، پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی 7 مختلف رنگوں کی فصل تیار کی جا رہی ہے۔

ایک بار کاشت کرنے کے بعد، پودا 15 سال تک پھل دیتا ہے۔ اس وقت لاہور اور کراچی میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کی جارہی ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈریگن فروٹ اور اس کا پودا موسم کی سختیوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس لیے پاکستان میں اس کی کامیابی سے کاشت کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News