افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی قرار

افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی قرار
کیپشن: افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی قرار

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان میں ہونے والا معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ معاہدہ ہمارے اُس واضح اور غیر مبہم مطالبے کی جیت ہے جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا تقاضا کیا گیا تھا۔

یہ معاہدہ پوزیشن آف اسٹرینتھ سے کیا گیا جہاں افواجِ پاکستان نے  پہلے زمینی سطح پر دوسری طرف کو سخت سبق سکھانے کے بعد عمل میں لایا۔

تفصیلات کو عوامی نہ کرنا اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا اس امر کا مظہر ہے کہ افغانستان کو اپنا چہرہ بچانے کا موقع دیا گیا، کیونکہ درحقیقت افغان  کی جانب سے کوئی مطالبہ تھا ہی نہیں، اصل اور جائز مطالبہ پاکستان کا تھا جسے تسلیم بھی کیا گیا اور پورا کیا گیا۔

پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا۔ ‏25اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہو گی اور تفصیلی معاملات  پر بات ہوگی۔

اس معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی یقیناً بھارت کو ہوگی جسکی جاری سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔

Watch Live Public News