پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم 2026 کی میزبانی جیت لی

پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم 2026 کی میزبانی جیت لی

(ویب ڈیسک ) پاکستان آئندہ سال پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا ۔اس تقریب کا انعقاد لاہور اور اسلام آباد میں اکتوبر 2026 میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے  صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے نجی ٹی کو بتایا کہ پاکستان کے حق میں یہ فیصلہ بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا فیصلہ چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025ء میں ہوا جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میزبانی کے لیے مقابلہ تھا جو پاکستان نے 21 میں سے 13 ووٹ سے جیت لیا۔

احمد شفیق کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایونٹ میں 21 ایشیائی ممالک اور  بہت سے  نامور شیفس اور ایسوسی ایشن کے صدور پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس یونٹ سے پاکستانی شیفس کو دوسرے ممالک میں ملازمتیں بھی مل سکیں گی۔

صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کے رکن ممالک میں چین، پاکستان، بھارت، سری لنکا، جمہوریہ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، کمبوڈیا، مالدیپ، منگولیا، میانمار، نیپال، سنگاپور، فلپائن، جنوبی کوریا، سری لنکا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔

Watch Live Public News