(ویب ڈیسک ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاک افغان سیز فائر مذاکرات کے حوالے سے پاکستانی عوام کا رد عمل سامنے آگیا۔
افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی پر عوام نے دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغانیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔
شہری نے کہا کہ افغانیوں نے پہلے بلا اشتعال جارحیت کی جب پاک فوج نے کارروائی کرنے کی کوشش کی تو یہ مذاکرات کے پیچھے چھپ گئے،اگر افغانستان نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاکستانی فوج، عوام اور مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گے۔
ایک شہری نے کہا کہ پہلے بھارت کو جواب دیا گیا ہے، اب اگر بھارت افغانستان کے ذریعے کچھ کرنا چاہے گا تو اسے بھی اسی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا، بھارت کو ہم نے چائے پلائی تھی، اب افغانیوں کو گڑ والا قہوہ پلائیں گے،ہم نے ہمیشہ افغانیوں کے ساتھ بھائیوں والا سلوک رکھا، مگر اگر جنگ مسلط کی گئی تو افواجِ پاکستان بھرپور جواب دیں گی۔
شہری نے کہا کہ افغانستان نے بڑی غلطی کی ہے ، اگر آئندہ اسی طرح کچھ کیا گیا تو انہیں سخت جواب ملے گا، پاکستانی عوام اور فوج ایک صفحے پر ہیں،جب افغانستان کو پاکستان کی قوت کا اندازہ ہو گیا تو مدد و مفاہت کے لیے ہاتھ پھیلانے لگے۔