15سال پہلے کراچی سے چوری ہونیوالی گاڑی اسلام آباد سے مل گئی

 15سال پہلے کراچی سے چوری ہونیوالی گاڑی اسلام آباد سے مل گئی

ویب ڈیسک:اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس کی کارروائی ،  15سال پہلے کراچی ڈیفنس کے علاقے سے چوری ہونے والی گاڑی اسلام آباد کے ناکے سے پکڑی گئی۔

مقدمہ کے متن میں بتایا گیا کہ ٹویوٹا پراڈو فیض آباد سے سوہان آئی تو ناکے پر روکا گیا، گاڑی کا ڈرائیور ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرسکا۔

گاڑی کا فزیکل معائنہ کروایا گیا تو گاڑی  2010 میں تھانہ درخشاں کراچی کی حدود سے مسروقہ پائی گئی۔

گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر بی ڈی 8950 پایا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

Watch Live Public News