ویب ڈیسک: برطانیہ میں تین سالہ بچی کی ٹافی کھانے کی خواہش نے اس کے والدین کو 17 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے جتوا دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے 44 سالہ ولڈیٹ بوجاپی نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس لاٹری کا ٹکٹ نہ خریدتے اگر اُن کی بیٹی گھر واپس جاتے ہوئے ٹافیاں لینے کے لیے اصرار نہ کرتی۔
انہوں نے کہا کہ جب تیسری بار اُن کی بیٹی نے ٹافیاں خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔ تو وہ ٹافیاں لینے دکان کی جانب چل پڑے۔ جہاں انہیں لاٹری نکلنے کی خوشخبری ملی۔
ولڈیٹ نے کہا کہ جب انہیں لاٹری نکلنے کا پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ اور اُن کی بیٹی جو پہلے اپنے والد کی شہزادی تھی اب ملکہ بن گئی ہے۔ اُن کے پہلے پانچ نمبر 27، 30، 31، 41، 43 لگے جبکہ لکی اسٹار 8 بھی لاٹری کے نمبر سے میچ کر گیا۔
ان کی اہلیہ نے کہا کہ میں گھر کی صفائی میں مصروف تھی۔ جب میرے شوہر کا فون آیا، ولڈیٹ کا پہلا لفظ یہ تھا کہ نیویارک کی بکنگ کرو میں نے لاٹری جیت لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیویارک میں اپنا یادگار سفر منانے کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے۔ لیکن یہ ہمیشہ ہی مشکل ہو جاتا اور کسی وجہ سے پلان خراب ہو جاتا۔
ولڈیٹ نے کہا کہ اب ہمارے پاس پیسے ہیں۔ اور ہم نیویارک جا سکتے ہیں۔ جہاں اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
