چیچہ وطنی کے علاقہ میں لرزہ خیز واقعہ، ماموں ، بھانجی قتل

 چیچہ وطنی کے علاقہ میں لرزہ خیز واقعہ، ماموں ، بھانجی قتل

ویب ڈیسک: ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے علاقہ گئو شالہ کے علاقہ میں خاتون سمیت دو افراد قتل، شبانہ نامی خاتون اور اسلم نامی شخص’ کارتوس‘ کے فائر لگنے سے قتل ہوئے۔

اہل علاقہ کے مطابق قتل ہونے والے ماموں، بھانجی ہیں، دہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی،مقتولین کے لاشوں کے قریب سے 12 گن اور کارتوس کے خول ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کے قتل یا خود کشی کرنے کے پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ، واقعہ خودکشی کا ہے یا انہیں قتل کیا گیا، حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

بظاہر ماموں نے بھانجی کو گولیاں مار کر خود کو گولی ماری لی ۔ 

Watch Live Public News