پارٹی قیادت کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

پارٹی قیادت کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے پارٹی قیادت کی جانب سے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری دی گئی ہے. پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال کرنے کی تیاریاں جاری، پارٹی قیادت کی جانب سے نواز شریف کے استقبال میں نمایاں رہنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری،نواز شریف کے استقبال میں بہترین کردار ادا کرنے والے ہی آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ حاصل کر سکیں گے، قیادت کا فیصلہ ہے۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی سنی گئی ، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کا فیصلہ ہے کہ مرکزی قیادت کے علاوہ کسی بھی حلقے میں پارٹی ٹکٹ کے لئے کوئی بھی آٹومیٹک چوائس نہیں ہو گا، پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند رہنماوں کو نواز شریف کے استقبال میں نمایاں کارکردگی دکھانا ہو گی، فیصلہ ۔ پارٹی کی جانب سے ہر ذیلی ونگ اور تنظیم کے عہدیداروں کو الگ الگ ٹاسک سونپے جا رہے ہیں، ٹاسک پورا نہ کرنے والے پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کر سکیں گے ، پارٹی قیادت کی جانب سے دئیے گئے ٹاسک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جائے گی،کارکنوں کی تعداد، ٹرانسپورٹ، پارٹی پرچموں سمیت دیگر انتظامات دئیے گئے ٹاسک کے مطابق کرنا ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں سے آنے والے استقبالی قافلوں کی ویڈیوز مانیٹرنگ کمیٹی کو سینڈ کرنے کی بھی ہدایت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔