غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےجرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  جرمن جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ۔ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔  پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا ءکی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے ۔

انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ ’’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں‘‘۔ افغان مہاجرین  کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاءپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران  کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کےمستند شواہد منظر عام پرآ چکے ہیں۔  پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کواپنا کردار ادا کرناچاہیے۔بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدد پسند  سیاسی نظریات کے زیراثر ہیں۔پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر (None State Actors) کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے۔پاکستان  میں کسی بھی جیش  یا  مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردارادا کیا۔پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امریکی انخلا ءکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں۔  امریکہ بھی اس اسلحےکے دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال پرتشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ  کا  قائدانہ کردار  اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔امریکہ نےکالعدم مجیدبریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قراردیا۔بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے متعددہلاک دہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنزکی فہرست میں بھی شامل تھے۔

Watch Live Public News