معروف ٹاک ٹاکرگرفتار، کم عمر لڑکی بازیاب

معروف ٹاک ٹاکرگرفتار، کم عمر لڑکی بازیاب

(ویب ڈیسک ) پولیس نے  معروف ٹک ٹاکر رضوان کو  گرفتار کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور متاثرہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ لڑکی نے ملزم کے خلاف باضابطہ درخواست دی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Watch Live Public News