بھارت  کو کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، بلاول بھٹو

بھارت  کو کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیئے، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک )  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کھیل کے میدان میں سیاست کرتا ہے،کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کا کہنا ہے کہ   کراچی میں پانی کا مسئلہ ہے، کراچی میں پانی کے مسئلے کا حل مل کر نکالنا ہے، کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، کراچی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جارہے ہیں، کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  صدرآصف زرداری   چین کے دورے پر ہیں، صدرآصف زرداری کا پاک چین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ  قدرتی آفات  پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،سیلاب سے جانی و مالی نقصانات ہوئے،سیلاب سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہوا ہے،امید ہے وزیراعظم کراچی کو شہباز سپیڈ دینے کا وعدہ پورا کریں  گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات کرتے ہوئے   بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے۔

بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ   بھارت کھیل کے میدان میں سیاست کرتا ہے،کھیل کے میدان میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

Watch Live Public News