نتاشا سٹینکوویچ اور ہارڈک پانڈیا میں طلاق کیوں ہوئی؟ کہانی میں نیا ٹویسٹ

نتاشا سٹینکوویچ اور ہارڈک پانڈیا میں طلاق کیوں ہوئی؟ کہانی میں نیا ٹویسٹ

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر ہارڈک پانڈیا اور اس کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ نتاشا سٹینکوویچ  کی شادی ایک وقت میں مثالی سمجھی جاتی تھی۔ دونوں نے 2020 میں کورونا وبا کے دوران شادی کی، لیکن جولائی 2024 میں دونوں نے باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

اب سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے،  مداحوں کا کہنا ہے کہ ہارڈک پانڈیا کا برطانوی گلوکارہ جیسمن والیا کے ساتھ تعلق نتاشا سٹینکوویچ  کے ساتھ شادی ختم ہونے سے پہلے کا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب جیسمن والیا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک فالوور نے کمنٹ کیا کہ ’ ان کا پچھلا رشتہ "تقریباً دو سال" چلا۔ مداحوں نے دعویٰ کیا کہ وہ رشتہ ہارڈک پانڈیا کے ساتھ تھا۔

اس سے قبل بھی یہ خبریں بھی سامنے آئیں ہیں کہ ہارڈک اور جیسمن کو ایک ساتھ  متعدد بار دیکھا گیا،  دونوں نے یونان اور دبئی کی چھٹیوں کی تصویریں ایک ہی جگہ سے شیئر کیں، جبکہ جیسمن کو ہارڈک کے میچز میں بھی دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ وہ ممبئی انڈینز کے میچ کے بعد کھلاڑیوں کے اہلخانہ کے گروپ کے ساتھ اسٹیڈیم سے باہر آتی نظر آئیں۔

ان خبروں نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شاید ہارڈک اور نتاشا  کی شادی میں دراڑیں بہت پہلے پڑ چکی تھیں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ ہارڈک کا برطانوی گلوکارہ جیسمن والیا کے ساتھ  اب تعلق قائم ہے۔ 

Watch Live Public News