ویب ڈیسک: شوبز کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کر دی اور کہا کہ وہ اب سنگل ہیں۔
اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ شادی ان کے لیے کوئی ترجیح نہیں، اور فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بارے میں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ بیوی دیکھ بھال کرے گی یا گھر کے کام کرے گی، لیکن یہ چیزیں ان کے لیے اہم نہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔
اداکارہ خوشبو خان نے سابق شوہر کے بارے میں کہا کہ وہ میرے لیے سب کچھ تھے، لیکن اب میں دل سے روتی ہوں، اور ان کی یادیں میرے ساتھ رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوی اور ماں کی حیثیت سے اپنے فرائض پوری لگن کے ساتھ نبھائے۔