ویب ڈیسک: گجرات کے علاقہ میں گلیوں میں کھڑا پانی سیلاب کا منظر پیش کرنے لگا، سڑکوں پر پانی کے نیچے کھلے مین ہول حادثات کا باعثت بننے لگے، ایک اور موٹرسائیکل سوار کھلے مین ہول میں گر گیا۔
مین ہول میں موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کے بعد انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھڑے پانی کی وجہ سے سڑک پر کھلے مین ہول کو کچھ پتہ نہیں چل رہا اسی دوران ایک موٹر سائیکل سواراسی مین ہول میں گرگیا۔
دوسرے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، موٹر سائیکل سوار دوسرا شخص بھی زخمی ہوا، پہلے واقعے کے کچھ دیر بعد ہی دوسرا واقعہ بھی سامنے آیا۔
واسا اور کارپوریشن اہلکار مین ہول کو بند کرنے نہ پہنچے،اہلکار مین ہول کھلے چھوڑ کر غائب ہوگئے۔