اٹلس ہنڈاکا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اٹلس ہنڈاکا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
کیپشن: اٹلس ہونڈاکا موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ویب ڈیسک: اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔

اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ 2026 سے کمپنی کی تمام مشہور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ اس میں سی ڈی 70، سی جی 125 اور دیگر مقبول ماڈلز شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ریٹیل پرائس لسٹ کے مطابق نئی قیمتیں کچھ یوں ہیں:

ہنڈا سی ڈی 70: 151,900 روپے
سی ڈی 70 ڈریم: 162,900 روپے
ہنڈا پرائیڈر: 201,900 روپے
سی جی 125: 226,500 روپے
سی جی 125 ایس: 271,900 روپے
سی جی 125 ایس گولڈ: 279,900 روپے
سی بی 125 ایف: 375,900 روپے
سی جی 150: 424,900 روپے
سی بی 150 ایف: 434,900 روپے
الیکٹرک بائیک آئیکون ای: 395,900 روپے
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئیکون ای الیکٹرک بائیک پر سیلز ٹیکس کی شرح صرف تقریباً ایک فیصد رکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی کل قیمت 395,900 روپے ہے۔ یہ ماڈل خاص طور پر ان صارفین کے لیے موزوں ہے جو پٹرول کے اخراجات میں کمی چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News