ویب ڈیسک: ضلع سوات میں مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کے عالم میں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 142 کلو میٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔