ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر ایک اور مقدمہ درج

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر ایک اور مقدمہ درج
کیپشن: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر ایک اور مقدمہ درج

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر قانون کی زد میں آ گئے ہیں، جہاں ان کے خلاف مالی لین دین میں بدعنوانی پر نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت میں شہری امتیاز احمد خان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے مدعی سے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار روپے بطور امانت وصول کیے، تاہم واپسی کے وقت نہ صرف انکار کیا بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 (امانت میں خیانت) کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کاشف ضمیر اس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں،کچھ عرصہ قبل ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھرا تھال تھما کر مذاق اڑا رہا تھا۔ اس واقعے پر اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News