بھارتی دباؤ کام کر گیا، سری لنکا نےپاکستان کےساتھ بحری مشقیں روک دیں

بھارتی دباؤ کام کر گیا، سری لنکا نےپاکستان کےساتھ بحری مشقیں روک دیں
کیپشن: بھارتی دباؤ کام کر گیا، سری لنکا نےپاکستان کےساتھ بحری مشقیں روک دیں

ویب ڈیسک: سری لنکا نے پاکستان کے ساتھ ٹرینکومالی کے قریب ہونے والی مجوزہ بحری مشقیں بھارت کی مخالفت کے باعث منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے دباؤ کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کا دورہ کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت دیکھنے میں آئی۔ اس دورے میں بھارت کی جانب سے سری لنکا میں کئی ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

دورے کے دوران سری لنکن حکومت نے بھارت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی سرزمین کو بھارت کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

یاد رہے کہ ٹرینکومالی بندرگاہ، جو سری لنکا کے مشرقی ساحل پر واقع ہے، بھارت کے بحری تحفظ کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ مقام خلیجِ بنگال اور شمال مشرقی بحر ہند میں اسٹریٹجک اثر و رسوخ کے لحاظ سے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Watch Live Public News