9 سالہ بچی 25 ویں منزل سے گرنے پر معجزاتی طور پر بچ گئی

9 سالہ بچی 25 ویں منزل سے گرنے پر معجزاتی طور پر بچ گئی

ویب ڈیسک: خدا اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ لوگ اس سے سبق حاصل کریں، آئے روز دنیا میں ایسے واقعات رونماں ہورہے جن میں یا تو انسان جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے یا پھر بڑے حادثے سے بھی زندہ بچ جاتا ہے، ایک ایسا ہی حادثہ 9 سالہ بچی کیساتھ پیش آیا جو بلند و بالا عمارت سے گر گئی۔  

تفصیلات کےمطابق چین کے صوبے Hebei کے علاقے Tangshan میں 9 سالہ بچی 25 منزل سے نیچے گرگئی تھی،  چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ بچی نے کھڑکی کھولی مگر بدقسمتی سے اس کو اسٹرکچر کمزور ہوچکا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، بچی کی ماں نے حادثے کے وقت اپنے دفتر میں تھی اور اسے شوہر نے کال کرکے بتایا کہ بیٹی گھر سے غائب ہے۔

ماں نے بتایا کہ 'میری بیٹی اپنے گھر سکول کا کام کر رہی تھی مگر جب میرے شوہر نے گھر پہنچ کر اسے رات کے کھانے کے لیے بلایا تو اس نے کوئی جواب نہیں دیا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میرے شوہر نے کھڑکی سے باہر 3 بار دیکھا اور انہیں زمین پر کچھ نظر نہیں آیا'۔

ماں اور باپ کو بچی کے بارے میں اس وقت علم ہوا جب عمارت کا انتظام سنبھالنے والے ایک فرد نے فون کرکے انہیں بتایا کہ بچی 7 ویں منزل کے پلیٹ فارم پر گری ہوئی ہے۔

ایک خاتون کے مطابق 7 ویں منزل کے رہائشی ایک فرد نے آواز سنی اور اسے لگا کہ کچھ گرا ہے، وہ باہر گیا اور بچی کو دریافت کیا جس کے بعد اس نے عمارت کی انتظامیہ کو فون کیا۔

بچی کی ماں نے بتایا کہ جب ہم نے اسے دریافت کیا تو اس نے اسکول کی یونیفارم پہنی ہوئی تھی جبکہ منہ اور کانوں سے خون بہہ رہا تھا، آنکھیں سوج گئی تھیں وہ ہوش میں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت زدہ ہوگئے تھے اور بیٹی نے ہمیں دیکھ کر کہا کہ مجھے بچاؤ، اس علاقے کے تمام اسپتالوں نے بچی کی حالت دیکھ کر اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیا تھا تو والدین اسے فوری طور پر بیجنگ لے گئے۔

بیجنگ کے چلڈرنز اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کیا اور حیران رہ گئے کہ اتنی بلندی سے گر کر بھی اسے کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا تھا بس بازؤں کی ہڈیوں میں فریکچر ہوا تھا اور چند دیگر پسلیاں متاثر ہوئی تھیں، مگر دماغ محفوظ رہا تھا۔

ہسپتال میں بچی کی کئی بار سرجری کی گئی اور 10 دن بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

Watch Live Public News