بورےوالا، 13 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، ٹیوب ویل مالک قاتل نکلا

بورےوالا، 13 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل، ٹیوب ویل مالک قاتل نکلا

ویب ڈیسک: بورےوالا کے نواحی گاؤں 429 ای بی میں نامعلوم مسلح افراد  کی  فائرنگ سے تیرہ سالہ بچہ کے قتل کا معاملہ ،  قاتل ٹیوب ویل کا مالک نکالا۔

پولیس  کے مطا بق قاتل کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے، قاتل نے ٹیوب ویل پہ نہاتے ہوئے بچوں پہ فائرنگ کر دی تھی۔

فائرنگ سے تیرہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت ذکی کے نام سے ہوئی ہے،  ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

تھانہ شیخ فاضل پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر دیا ۔

Watch Live Public News