حافظ نعیم الرحمان  کا 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان  کا 26 اپریل کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

(ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  26 اپریل کو ملک بھر  سمیت آزاد کشمیر میں   ہڑتال ہوگی۔انہوں نے کہا کہ  علماء کرام نے مسلمانوں پر جہاد فرض کردیا ہے،ہم بائیکاٹ کریں گئے، سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں نوجوان اپنے  حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، اسرائیل نے فلسطینوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، فلسطینیوں سے کلمے کا تعلق ہے، تحریک پاکستان میں فلسطینیوں کے لیے بھی تحریک تھی۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا سوچنا بھی مت، اٹھو فلسطین کا مقدمہ لڑو،امریکا کو آج پیغام دیا تم غلام ابن غلام ہو، محمدﷺ کے غلاموں کو امریکا کی غلامی قبول نہیں ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے،حماس کے مجاہد قابض فوجیوں سے لڑ رہے ہیں،امریکا نے حماس کو اقتدار میں نہیں آنے دیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ  پاکستان میں حکومت اور اپوزیشن کوئی کام نہیں کر رہی، ذاتی مفاد کے لیے تھر پارکر میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا اتحاد ہوجاتا ہے، تنخواہوں میں اضافہ! کروا لیتے ہوں لیکن امریکا کی مذمت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر ایک ہوجاؤ،فلسطین کا معاملہ انسانیت کا ہے، بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، یرغمالیوں کا تحفظ حماس نے کیا ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر چہروں پر سکون تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ  اسرائیل اپنے قید میں فلسطینیوں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کر رہا ہے، حکمرانوں غیر مسلموں سے غیرت حاصل کرو ، غیر مسلم نوجوان اپنے مستقبل کی فکر کئے بغیر فلسطین کے حق میں آواز اٹھا ر ہے ہیں ،نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  26 اپریل کو ملک بھر  سمیت آزاد کشمیر میں   ہڑتال ہوگی، علماء کرام نے مسلمانوں پر جہاد فرض کردیا ہے، ہم بائیکاٹ کریں گئے، سوشل میڈیا پر جہاد کریں گے۔سب سے گزارش ہے بائیکاٹ مہم کو کامیاب کرے، ہمیں آپسی اختلاف بھلاکر جدوجہد کرنی ہوگی۔

Watch Live Public News