ایرانی مذاکراتی وفدمنگل کو پاکستان پہنچےگا،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی مذاکراتی وفدمنگل کو پاکستان پہنچےگا،امریکی میڈیا کا دعویٰ
کیپشن: ایرانی مذکراتی وفدمنگل کو پاکستان پہنچےگا،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کا مذاکراتی وفد منگل کے روز بات چیت کے لیے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وفد میں وہی اہم شخصیات شامل ہوں گی جو پہلے مرحلے کے مذاکرات میں شریک رہی تھیں۔

نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی حکام پُرامید ہیں کہ بدھ کے روز جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ایک علامتی مشترکہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر حالات سازگار رہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آنے پر آمادہ ہو گئے تو ایرانی صدر کے بھی دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔ دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے تاحال کسی وفد کی باضابطہ روانگی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News