ویب ڈیسک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے لگ بھگ تین دہائیوں پر محیط کیریئر کے بعد ممکنہ طور پر ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
ریسل مینیا 42 میں انہیں Oba Femi کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد لیسنر نے اپنے ریسلنگ گیئر رنگ میں چھوڑ دیے، جو عموماً ریٹائرمنٹ کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
انہوں نے رنگ چھوڑنے سے قبل اسے بوسہ دیا اور اپنے منیجر پال ہیمن کو گلے لگایا، جبکہ شائقین نے “Thank You Brock” کے نعرے لگائے۔
2002 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں ڈیبیو کرنے والے لیسنر متعدد عالمی ٹائٹلز کے فاتح رہے، جبکہ 2014 میں انہوں نے انڈرٹیکر کا ریسل مینیا میں طویل ناقابل شکست ریکارڈ بھی توڑا تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ عرصے میں جان سینا اور اے جے اسٹائلز بھی ریسلنگ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔