جنرل ساحر شمشاد سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

جنرل ساحر شمشاد سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: جنرل ساحر شمشاد سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

مہمان شخصیت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Watch Live Public News