ایک اوور میں سب سےزیادرنز،ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

ایک اوور میں سب سےزیادرنز،ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم
کیپشن: ایک اوور میں سب سےزیادرنز،ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرنینشل کرکرکٹ میں جہاں آئے دن کئی رکارڈ بنتے ہیں  وہیں  ایک ایسا رکارڈ قائم ہو گیا جو انوکھا بھی اور شاید ٹوٹنے میں کافی ٹائم بھی لگ گئے۔۔اور وہ رکارڈ ہے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ۔ سموآ  کے بیٹر ڈاریئس ویسر نے ایک اوور  میں 39 رنز بناکر ورلڈریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک اوورمیں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رکارڈسموآ اور وانا واتوکےدرمیان  میچ میں قائم ہوا۔

ڈاریئس ویسر نے  نالن نپیکو کے اوور میں 6 چکھے   لگائے جبکہ نپیکو نےرہی سہی کسر  تین نوبالز کرکے نکال دی یوں 39 رنز دے کر اپنے نام  ایک بد نما ریکارڈ قائم کر وا دیا۔ڈاریئس  ویسرنے پہلے تین گیندوں پر 3 چھکے مارے۔ چوتھی گیند  پر ویسر نے کوئی رن نہیں بنایا مگروہ نوبال تھی  یو ں فری ہٹ  پر ڈاریئس نے ایک بار پھر چھکا جڑ دیا۔

نالن نپیکو ک نےپانچویں گیند بیٹ کروائی تو سانس میں سانس آئی۔ مگر آخری  گیند پھر نوبال کروادی،نوبال پر ملنے والی  فری ہٹ بھی  نوبال ہوگئی اور اس پر بھی ڈاریئس نے چھکا جڑ دیا۔

یوں ڈاریئس نے 5  لیگل  گیندوں پر 33 رنز بنائے اور دوبار نوبال کی وجہ سے آخری گیند پر ڈاریئس نے ایک بار پھر  چھکا مار 39 رنز بنائے اور اپنے نام ورلڈ ریکارڈ  کے بک میں درج کروا دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر میں   سموآ اور وانا واتو مدمقابلے آئے۔اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز کا ریکارڈ تھا۔

2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ نےانگلینڈ کےاسٹیورٹ براڈ کےاوور  میں 36 رنز بنائے تھے۔2021 میں  ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، 2024 میں نکولس پوران ، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بناچکے ہیں۔

Watch Live Public News