ہاتھوں میں پاسپورٹ اور موبائل فون، شف شف والی سرکار کی نئی ویڈیو وائرل

ہاتھوں میں پاسپورٹ اور موبائل فون، شف شف والی سرکار کی نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: ہاتھوں میں پاسپورٹ اور موبائل فون، شف شف والی سرکار کی نئی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پیر آف بلاوڑہ شریف، خطیب حسین علی بادشاہ المعروف "شف شف سرکار" کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے عقیدت مند اپنے مسائل کے حل کیلئے اُن کے پاس آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شف شف سرکار کے عقیدت مند اُن کے سامنے اپنے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں، موبائل فون اور پاسپورٹ اٹھائے کھڑے ہیں اور جبکہ وہ اُن پر کچھ پڑھ کر پھونک مار رہے ہیں۔

شف شف سرکار سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شخصیت اور روحانی دعوؤں کی وجہ سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف ایک پھونک سے مریضوں کو شفا عطا کر سکتے ہیں جبکہ وہ عوام کے دوسرے گھریلو اور تجارتی مسائل بھی حل کر سکتے ہیں۔

شف شف سرکار کی حالیہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔ اُن کی عقیدت مندوں نے اُن کی تعریف کی ہے جبکہ اُن کے ناقدین نے اُن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کچھ صارفین نے شف شف سرکار کے عقیدت مندوں کو جاہل قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News