ویڈیو: اوور نہ دینے پر جھگڑا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھی کھلاڑی کو قتل کردیا

ویڈیو: اوور نہ دینے پر جھگڑا، نوجوان کھلاڑی نے ساتھی کھلاڑی کو قتل کردیا

(ویب ڈیسک ) گجرات میں کرکت میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑا ہوا، جس میں ایک کھلاڑی نے دوسرے کھلاڑی پر فائرنگ  کرکے قتل کردیا، اس دوران مقتول کا بھائی اور ماموں بھی شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے ایک گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ میچ کے دوران اوور نہ دینے پر جھگڑا ہوا ، اس دوران ایک نوجوان قتل ہوگیا۔

گجرات کے گاؤں مہسم میں کرکٹ میچ کے دوران تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اوور نہ دینے پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا۔

ملزم غلام غوث نے اوور مانگا ، بولنگ کی اجازت نہ ملنے پر ملزم جھگڑ کر گھر گیا اور اسلحہ لے کر واپس آیا۔اسی دوران اس نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کے باعث 23 سالہ نوجوان کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ملزم غلام غوث واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا.

مقتول کھلاڑی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے ملزم غلام غوث، یاسر مشتاق سمیت 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم غلام غوث کو گرفتار کرلیا  جبکہ باقی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News