وزیر اعظم کی قذافی اسٹیڈیم آمد، دونوں ٹیموں کوفائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیر اعظم کی قذافی اسٹیڈیم آمد، دونوں ٹیموں کوفائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچے۔وزیراعظم نے چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔

میچ شروع ہونے سے پہلے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ وزیرِ اعظم اور چیئرمین پی سی بی کی تصویر ہوئی۔وزیرِ اعظم نے فائنل تک پہنچنے کیلئے دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نزیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، عبد العلیم خان، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Watch Live Public News