چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔وزارت خارجہ  اور پاکستان میں چینی سفارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں کے گروپ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔

 دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ زی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر   پاکستان آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد میں  ، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحاق ڈار کریں گے۔

Watch Live Public News