(ویب ڈیسک) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی کے حوالے سے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دوبارہ دائر کی جارہی ہے،نظر ثانی کی درخواست پر جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، نواز شریف کو جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، نواز شریف سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک گئے تھے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئی ان کے جواب کا انتظار ہے۔