برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت

برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت
پبلک نیوز (ویب ڈیسک) برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کے ائیر پورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ کہا گیا کہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ ائیر پورٹس پر تمام مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ مکمل کرلیے جائیں۔ برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کا پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔