بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے، بیرسٹر علی ظفر

بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے، بیرسٹر علی ظفر
اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 3 حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔ بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس جاری ہے، آج گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ پیغامات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ پورے پاکستان سے افسوس ناک خبریں آرہی ہیں۔ جہاں جہاں سے ہمارے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے جارہے ہیں ان سے کاغذات چھینے جارہے ہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اس معاملے پر عدالتوں میں جائے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننا فری اینڈ فیئر الیکشن کی عکاسی نہیں، ہم الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن سے ہی ملک میں استحکام ممکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو بلے کو نشان نہیں دیا گیا اسے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے ہماری کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر فیصلہ کیا جائے۔ دوران پریس کانفرنس علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑینگے،امید ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں، اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کے سیکرٹری سے انکے کاغذات نامزدگی چھینے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے تو صاف و شفاف الیکشن کا تاثر ختم ہو جائے گا، بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی دستخط کرائینگے، مجھ سے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن انشور کرائیں کہ الیکشن صاف و شفاف ہونگے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی میاں والی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے۔ نواز شریف امپائر کے ساتھ ہمیشہ مل کے ساتھ کھیلتے ہیں اس دفعہ ہمارے کنڈیڈیٹس کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا، ہمارا ہمیشہ مطالبہ الیکشن وقت پر ہوں، ہم نہیں چاہتے اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹایا جائے نہ ہمارا یہ مطالبہ ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چل رہی اس میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔