پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے

پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے
کیپشن: پاراچنار میں تمام تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے

ویب ڈیسک: پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہےکہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔

حمید حسین نے کہا کہ چھٹیوں پر آئے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

Watch Live Public News