جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، کن مہمانوں کو مدعو کیا جایئگا؟

جنید صفدر کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی، کن مہمانوں کو مدعو کیا جایئگا؟

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہیں۔

شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کا رشتہ دو ماہ پہلے طے پایا تھا، مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی اور ولیمہ بھی اسی مقام پر منعقد ہوگا، ماہ نور اور شانزے گہری دوست ہیں اور مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کی پوتی کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ شادی کا ماحول نجی اور محدود رہے۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا ۔

شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News