کراچی؛ 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت چرس پکڑی گئی

کراچی؛ 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت چرس پکڑی گئی

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی ضلع شرقی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 142.5 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق برآمد منشیات نادرن بائی پاس کے قریب ایک احاطے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

برآمد چرس کے حوالے سے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں اور خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو وسیع کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کامیاب کارروائی پر نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع شرقی کی ٹیم کو مبارکباد دی اور منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف بلاتفریق بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News