وزیر اعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

وزیر اعظم عمران خان کی ایف بی آر کو شاباش

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومتی مشینری کی فعالیت سے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے اہم ٹویٹس جاری کر دی ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹویٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو شاباش دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹری پر جاری کردہ اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و تعمیل کے باب میں بے خوف اقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولاتی اہداف حاصل کرنے پر میں ایف بی آر کے زمینی عملے کو سراہتا ہوں۔ لازم ہے کہ وہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔

دوسری ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ اسی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اور جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنے پر میں FBR صدر دفتر کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔