اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائی

اینٹی کرپشن پنجاب کی بڑی کارروائی
پبلک نیوز: اینٹی کرپشن پنجاب نے مقدمہ نمبر 18/2020 میں نامزد ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد قاسم نے پٹواری کلیم کامران کے ساتھ مل کر زمین کے جعلی کاغذات بنائے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے جعلی فرد کے ذریعے شہری کی زمین فروخت کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج ہے۔ ترقیاتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر ٹھیکیدار اور متعلقہ افسران کو جرمانہ۔ ناقص تعمیراتی کام پر ہائی وے ڈویژن کے ٹھیکے دار سے 9 لاکھ روپے وصول کر لئے۔ ٹھیکیدار نے سرائے عالمگیر سے منڈی بہاوالدین تک سڑک کی مرمت کا کام تسلی بخش نہیں کیا۔ مرالہ پل سے نارنگ روڈ تک سٹرک کی مرمت کا کام بھی معیاری نہیں تھا۔ انکوائری نمبر 2/2022 میں ملزمان سے 9 لاکھ روپے ریکور کئے جبکہ 21 لاکھ پانچ ہزار روپے کی ریکوری ابھی باقی ہے۔ وصول کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔