پی ٹی آئی کے 70 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

پی ٹی آئی کے 70 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظورکرنےکے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں نکتہ اٹھایا کہ قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے پہلے اُن کا موقف سننا چاہیے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 70 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت کی جانب سے پنجاب کے متعلقہ حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دیا گیا جبکہ درخواست پر مزیدکارروائی 7 مارچ کو ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔