4 نو منتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل

4 نو منتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل
کیپشن: 4 نو منتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کے4 نو منتخب آزاد ارکان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد87ہوگئی،نادر اکمل لغاری اعجاز سواتی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے،نومنتخب آزاد ارکان ممتاز جکھرانی جام مہتاب ڈہر پی پی میں شامل ہوئے۔
جام مہتاب ڈہر اور ممتاز جکھرانی پہلے بھی پی پی کا حصہ تھےٹکٹ نہ ملنےپر آزاد الیکشن لڑا،پی ایس 80سے  منتخب ہونےوالے رکن عبدالعزیز جونیجو کا انتقال ہوگیاہے۔پی ایس 80دادو کی نشست پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کو 26مخصوص نشستیں ملیں گی۔